پنجاب میں آٹا سب سے کم نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے: عبدالعلیم خان

August 11, 2020

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹا سب سے کم نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

عبدالعلیم خان نے ادارہ شماریات کی رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی کنٹرول ریٹ پر فراہمی جاری ہے، ہر شہر میں محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹا سب سے کم نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے، ادارہ شماریات کی رپورٹ نے پنجاب میں سستے آٹے کی تصدیق کر دی ہے۔

وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ سستے آٹے کی وافر مقدارموجود ہے، کہیں قلت نہیں، فلار ملز سے قواعد و ضوابط کی پابندی کرا رہے ہیں، سندھ نےابھی تک فلارملز کو سبسڈائزڈ گندم فراہم نہیں کی۔

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ آٹے کی مختلف قیمتیں مسائل پیدا کرتی ہیں۔