ایتھنز: چوہدری عمر( ن) لیگ یوتھ ونگ کے صدر نامزد

August 12, 2020

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن حافظ فضل الرحیم کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر باہمی مشاورت سے چوہدری عمر کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، نائب صدر راجہ وقاص اظہر،نائب صدر بلال عرف بلی بٹ، یونس مہر، چوہدری عنصر،راجہ مدثر، چیف آرگنائزر ملک زکریا، جنرل سیکرٹری ملک شعیب کو نامزد کیا گیا، عید ملن تقریب میں دیگر پارٹیوں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جن میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری شبیر دھامہ، صدر پاکستان مسلم لیگ ق حافظ شاہد غفار گجر، صدر پاکستان اوورسیز الائنس فورم چوہدری محمد خاں کرنانہ، صدر پاکستان جرنلسٹ کلب احسان اللہ خان و دیگر شامل تھے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت صدر چوہدری اعجاز احمد، چیف آرگنائزر چوہدری موسیٰ خان ۔ سینئر نائب صدر چوہدری نذیر گجر،نائب صدر ملک سرفراز،رانا لیاقت، چیئرمین حافظ فضل الرحیم، سینئر رہنما چوہدری مہدی خاں باسریاں ،جنرل سیکرٹری عبدالزاق ڈار کی باہمی مشاورت سے نامزد عہدیداروں کو چوہدری ظفر گجر، سید طیب شاہ چاندی مہر، ملک ولید، چوہدری زویب، غلام جیلانی رجب ،بلال چڈھڑ، محسن تاڑر،ملک وقاص کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔