اقلیتوں کے احساس محرومی کاخاتمہ کیاجائے گا،مقررین

August 12, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی )یو حنا آباد میں ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم اقلیت کے سلسلہ میں تقریب ہوئی ، جس میں جشن آزادی اور یوم اقلیت کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ مولانامحمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے احساس محرومی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ساجد کرسٹوفرنے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم مشترکہ طورپر مکالمہ بین المذاہب کے فروغ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔تقریب میں قاسم علی قاسمی،تنویر اے بھٹی، علامہ اصغر عارف چشتی،عمائنول صادق،روجر نور عالم،گلفام لوئس ،اسد تنویر،انیتا عنایت بھی موجود تھے۔ مزید برآں پاکستان مینارٹیز الائینس کے زیر اہتمام یوم اقلیت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف مکاتب فکر کی شخصیات سمیت نجمی سلیم، عذرا شجاعت، بشپ طفیل مسیح، جوز پال، چوہدری بشیر الدین، چوہدری شیرات، مورس ندیم، نعیم جان، نوید واسطی، سردار کلیان سنگھ کلیان اور ڈاکٹر کنول فیروز سمیت دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اقلیتوں کے کاسٹنگ ووٹ سے ہی پاکستان مکمل طور پر وجود میں آیا ۔