تاج حیدر کا سندھ حکومت کو ناکام کہنے پر اظہارِ مایوسی

August 12, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے سندھ حکومت کو ناکام کہنے پر اظہارِ مایوسی کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں تاج حیدر نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ وہ اپنی توجہ عام انتخابات کے دوران پولنگ ایجنٹوں کو اسٹیشنز سے باہر پھینکنے کی درخواستوں پر مبذول کریں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اُس فراڈ مردم شماری کا نوٹس بھی لیں جس میں دیگر صوبوں سے سندھ آنے والوں کو شمار نہیں کیا گیا۔

رہنما پی پی نے کہا کہ اگر کراچی سے کشمور تک سندھ کی صورت حال بری ہوتی تو یومیہ ہزاروں افراد یہاں کمانے نہ آتے۔

تاج حیدر نے درخواست کی کہ چیف جسٹس یکطرفہ احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام کا بھی نوٹس لیں۔