ملیر سے تشدد زدہ لاش ملی، نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائے جانے والے شخص نے دم توڑ دیا

August 13, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر کالابورڈ غوثیہ مسجد کے قریب مکان میں پانی کی ٹینک سے 4 دن پرانی تشدد زدہ لاش ملی۔ اس کی شناخت52سالہ شکیل ولد عبدالرحمان ، کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق فوری طور پر وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڑ آفس کے قریب سے 70 سالہ حبیب الرحمان ولدسیدالرحما ن کو نیم بےہوشی کی حالت میں پا کر ریسکیو عملے نے عباسی اسپتا ل منتقل کیا ، جسے بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاںوہ دوران علاج دم تورگیا، پولیس نے لاش ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر کے ورثاکی تلاش شروع کر دی ہے۔