گلشن حدید واقعہ، خاتون اوربچوں کی اسٹیل ٹاؤن قبرستان میں تدفین

August 13, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گذشتہ روز گلشن حدید کےواقعہ میں ہلاک ہونے والی خاتون اور3بچوں کی تدفین اسٹیل ٹائون کے قبرستان میں کردی گئی۔ لواحقین کاکہنا ہے کہ کہ جی ایم اسٹیل ٹاون یہ کہہ کرکہ اسٹیل ٹاؤن قبرستان صرف اسٹیل ملز کے مرحوم ملازمین کے لئے وقف ہے ،تدفین کی اجازت نہیں دے رہے تھے تاہم ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی کوششوں سے خاتون سمیت تینوں بچوں کی تدفین اسٹیل ٹاون کے قبرستان میں کردی گئی ۔