رینجرز کی جانب سے مختلف آپریشنز میں بر آمد سامان مالکان کے حوالے

August 13, 2020

مختلف آپریشنز میں بر آمد سامان مالکان کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے اعلامیے کے مطابق تقریب میں مختلف آپریشنز کے دوران بر آمد ہو نے والے سامان موٹر سائیکل اور موبائل فونزکے کوائف کی جانچ پڑ تال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر اُن کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا،اس موقع پر سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہااور خراجِ تحسین پیش کیا۔