آمنہ زیارت کو ایل ایل بی کی ڈگری ملنے پر رہنماؤں کی مبارکباد

August 13, 2020

ساوتھمپٹن( نمائندہ جنگ) ساوتھمپٹن میں مقیم مسلم کانفرنس برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری زیارت حسین کے مطابق ان کی صاحبزادی آمنہ زیارت کو ایل ایل بی آنرز کی ڈگری ہیٹ فیلڈ یونیورسٹی آف ہارٹ فورڈ شائر سے حاصل ہوگئی ہے۔ اس کامیابی پر انہوں نے کہا کہ یہ اللہ پاک کا خصوصی کرم اور شکر ہے کہ ان کی بیٹی کو قانون جیسے مقدس شعبے سے متعلق ڈگری ملی ہے۔ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، شفیق مرزا، مہر النسا، راجہ یاسین، راجہ اسحاق صابر، امجد عباسی، ساجد ملک، عبدالخالق قادری، راجہ کبیر، راجہ اسحاق، شبیر ملک، کونسلر توقیر، چوہدری بشیر، ریاض بٹ کے علاوہ متعدد دیگر نے مبارک باد پیش کی ہے اور سوشل میڈیا پر دوست احباب اور عزیز واقارب چوہدری زیارت حسین اور ان کی اہلیہ کو بیٹی کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں ۔