گوجرانوالہ، غیرقانونی ٹی وی چینل چلانے والوں کا پیمرا چھاپہ مار ٹیم پر حملہ، درجنوں غیر قانونی کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط

August 13, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیرمین پیمرا کی ہدایات پر ڈی جی محمد فاروق نے گوجرانوالہ میں غیرقانونی کیبل آپریٹروں اور اور غیر قانونی ٹی وی چینل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ عسکری کیبل، نیو ایشین کیبل، یونیورسل کیبل، رانجھاکیبل، بٹ کیبل، کیپیٹل الحمرا کیبل، مین کیبل، رانا کیبل،سہیل کیبل، سٹار کیبل سمیت درجنوں کیبل آپریٹرزکا سامان ضبط کرلیا گیا۔ صادق آباد میں جمشید بٹ نامی شخص غیر قانونی ہندی چینل چلاتے پکڑا گیا۔ جمشید بٹ اور اس کے تین ساتھیوں نے پیمرا چھاپہ مارٹیم پر حملہ کر دیا اور کارڈ لے کر بھاگ گئے۔حملہ کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے. پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔