لاہور: 5 ٹرینوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

August 14, 2020

پاکستان ریلوے نے 17 اگست سے 5 ٹرینوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ریلو ے نوٹیفکیشن کے مطابق بحال کی جانے والی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن شامل ہیں۔

ان کے علاوہ بدر ایکسپریس اور موہنجو داڑو پسنجر ٹرین بھی 17 اگست سے دوبارہ چلنا شروع ہوجائے گی۔