بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھرپور یوم سیاہ منایا جائے گا ،اظہرساہی

August 14, 2020

جرمنی(پ ر) ممتاز سیاسی ، سماجی اور تحریک کشمیر جرمنی کے رہنما اظہر ساہی نے کہا ہے کہ 15اگست کوبھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھرپوریوم سیاہ منایا جائے گا جرمنی کے معروف شہر Hannover میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے گی دنیا کو بتایا جائے گا کہ بھارت کشمیریوں کی لاشوں پر آزادی کا جشن نہیں منا سکتا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد فوج کو کھلی چٹھی دے رکھی ہے کشمیر کا قتل عام کیا جارہا ہے ایک سال سے کشمیر میں کیا ہو رہا ہے دنیا کو کوئی خبر نہیں ظلم اور بر بریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہوں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی آزادی اور جمہوریت پسند کمیونٹی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔اس موقع پر مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گاجرمن حکومت کو پیغام دیا جائے گا کہ بھارت جیسے دہشت گرد ملک کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمائت کی جائے تاکہ کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی حاصل کر سکیں۔