ووٹ کو عزت دیے بغیر قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہو سکتے، جاوید لطیف

August 14, 2020

رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کےمقاصد پورے ہوتے تو بینظیرشہید ہوتیں نہ مریم نواز پر حملہ ہوتا، ووٹ کو عزت دیےبغیرقیام پاکستان کےمقاصد پورےنہیں ہو سکتے۔

شیخوپورہ میںریلی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عوام کو قیام پاکستان کے ثمرات نہ ملے ہیں، بزرگ علاج کی بھیک مانگتے مانگتے مر رہے ہیں اور نوجوان ڈگریاں لے کر نوکریاں تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کو آزادی دلوانا پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے، جبکہ اگر قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہوتے تو میر شکیل الرحمٰن قید نہ ہوتے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آج پوری قوم کو ووٹ کو عزت دینے کا عہد کرنا چاہئے، ووٹ کو عزت دیےبغیر ملک مسائلستان بنتا جائے گا۔