پاکستان کے 73ویں یوم آزادی پر شوبز شخصیات کے مبارکباد کے پیغامات

August 15, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا نام روشن کرنے میں شوبز شخصیات کا اہم کردار ہے اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ شوبز اسٹارز نے بھی پاکستان کی آزادی کو 73 سال مکمل ہونے پر جشن منایا۔اس موقع پر شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اداکار و میزبان فیصل قریشی نے جھنڈے کے رنگ کے کپڑے زیب تن کئے اہلیہ ثنا فیصل بیٹے فرمان اور بیٹی آیت کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور تمام مداحوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ٹوئٹر پر انہوں نے قائد اعظم کے ایک بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے مینارِ پاکستان پر لی گئی اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ آباد بھی لکھا۔اقرا عزیز نے قائد اعظم کے ارشادات پر مبنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ اداکارہ منال خان نے بھانجی امل کی ہرے رنگ میں ملبوس تصویریں شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی تینوں بیٹیوں کے ہمراہ ایک آزادی کے 73 سال مکمل ہونے پر خوشی مناتے ہوئے تصویر شیئر کی۔اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے پیغام میں شاعرانہ انداز اپنایا اور لکھا کہ ’میری کیا ہے اور پہچان، کچھ بھی نہیں ، بس میرا رب اور میری جان میرا پاکستان۔‘نیلم منیر نے قومی جھنڈا شیئر کرتے ہوئے ’پاکستان زندہ آباد لکھا۔‘عالمی شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی نے بھی مداحوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’مجھے اپنے ملک اور یہاں کے لوگوں سے محبت ہے۔‘