وزیرِاعظم کی جہاز رانی کی پالیسی پر وزارتِ میری ٹائم کو مبارکباد

August 15, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان نے جہاز رانی کی پالیسی پر وزارتِ میری ٹائم کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جہاز رانی کی پالیسی پر وزارتِ میری ٹائم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی ہمارے شعبہ جہاز رانی کو نئی زندگی دے گی،اس پالیسی سے قیمتی زرِمبادلہ کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

نئی شپنگ پالیسی کو بین الاقوامی سطع پر بھی سراہا جارہا ہے، علی زیدی

وزیرِاعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پالیسی سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،یقین دلاتے ہیں کہ جہاز رانی کی پوری صلاحیت بروئے کار لائیں گے۔