کیلی فورنیا: سمندر میں سینکڑوں شرارتی ڈولفنز کی مستیاں

August 16, 2020

کیلی فورنیا: سمندر میں سیکڑوں شرارتی ڈولفنز کی مستیاں

یوں تو آپ نے انسانوں کو موج مستی کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن یہاں تو جانور بھی موج مستی کرنے نکل پڑے ہیں۔

اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیں جس میں سینکڑوں ڈولفنز موج مستی کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ دلچسپ مناظر کیلی فورنیا کے سمندر پر دیکھے گئے جب کچھ منچلے کشتی رانی کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک سینکڑوں شرارتی ڈولفنز نے اینٹری دی اور پانی میں اُچھلتے ہوئے نہ صرف کرتب دکھائے بلکہ موج مستیاں بھی کیں۔

یوں تقریباََ تین سو ڈولفنز کی اچانک آمد پر منچلے پہلے تو خوفزدہ ہوئے تاہم ڈولفنزز کو شرارتیں کرتے دیکھ سکون کا سانس لیا اور یہ منظر کیمرے میں قید کرنے لگے۔