احد رضا میر کی والدہ کا ایک اور گانا ریلیز

August 17, 2020

احد رضا میر کی والدہ کا ایک اور گانا ریلیز

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار آصف رضا میر کی اہلیہ اور احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کا لکھا گیا گانا ’روگ کیسا لگا‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ثمرہ رضا میر نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے’ محبت بھرے پیغام کے ساتھ ، روگ کیسا لگا‘ لکھا۔

ثمرہ رضا میر نے بتایا کہ ان کا لکھا گیا یہ گانا اطہر ثانی نےگایا ہے جبکہ میوزک عاطف فطانی نے ترتیب دیا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل ثمرہ رضا میر کا لکھا گانا’کیسی یہ دوریاں‘ ریلیز کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر گانا جاری کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فیملی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

ثمرہ رضا میر نے لکھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ سادہ الفاظ کا انتخاب کروں اور انہیں استعمال کروں تاکہ میرے لکھے گئے الفاط طویل عرصے تک یاد رکھے جاسکیں۔