کشمیریوں نے بھارت کے یوم ا ٓزادی کویوم سیاہ منا کراپنی نفرت کااظہار کردیا،سنی تحریک

August 19, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کو سیاہ دن مناکر نفرت اور بھارتی تسلط سے نجات کاپیغام دیدیا ہے۔ پاکستان کے عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے نفرت کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں بازوپر باندھ کر بھارت سے کہہ دیا ہے کہ کشمیر سے غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرے ،پاکستان کے عوام سیاسی ومذہبی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے ،مودی حکومت کی اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیاں ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گی ،پاکستان مسئلہ کشمیر ڈائیلاگ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہتا ہے ،بھارت نے غاصبانہ تسلط ختم اور مسلم نسل کشی کو نہیں روکا تو علماءسے جہاد کا فتویٰ لینے پر مجبور ہونگے، ریاست کے ہوتے ہوئے پرائیویٹ جہاد پر یقین نہیں رکھتے حالات کا تقاضہ ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے نجات ،بہنوں ،بیٹیوں کی عزتوں کو محفوظ بنایا جائے ۔