فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی کی پہلی سالگرہ

August 20, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ سامعہ آرزو کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

حسن علی نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارے ساتھ گزارا ہوا ہرلمحہ انمول ہے، اللہ پاک ہمیشہ اپنی رحمت فرماتا رہے۔‘

حسن علی کی شادی کی پہلی سالگرہ کے خصوصی فوٹو شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے حسن علی کی تصویروں پر ردعمل دیتے ہوئے سُپر اسٹار کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ساتھی کرکٹرز سمیت مداحوں کی جانب سےاپنی پسندیدہ جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اگست کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔