امریکا کا ایران کیخلاف پابندیاں بحال کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو خط

August 21, 2020

امریکا نے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا، تین اہم یورپی ملکوں فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے امریکی مطالبے کی مخالفت کردی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر آیت اللہ کا ساتھ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں بحال کرنے لیے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ عراق، یمن اور شام کے امن کے لیے خطرہ ہے، امریکا ایران کو میزائلوں کی تیاری سے روکنے کے اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی اقدام کا خیرمقدم کیا۔