پاکستان کے پہلے صنعتی بائیو ٹیکنالوجی پارک پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

September 01, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) کامسیٹس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ملکی ترقیاتی ویژن اور جمہوریہ چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کے تناظر میں پاکستان کے پہلے صنعتی بائیو ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل کے لیے کام کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جامع لائحہ عمل وضع کرلیا ہے تاکہ ملک میں برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔