گوجرانوالہ، 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، 18سالہ کزن گرفتار

September 01, 2020

گوجرانوالہ، 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، 18سالہ کزن گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ میں 4سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،موضع رسول نگر محلہ ڈیرہ روڑا والا کی4سالہ بچی ماہین دخترشہباز گلی میں کھیل رہی تھی، 18سالہ ملزم رضوان نے اسے گلی سے اغوا کیا، زیادتی کا نشانہ بنایا اورقتل کرکے اس کی لاش مسجد کے باتھ روم میں پھینک دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کا کزن ہے۔ اسے ہی بچی کے ساتھ آخری دفعہ دیکھا گیا تھا۔