• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی لگادی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔ 

کوئٹہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چھٹیوں پر پابندی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، چیف سیکریٹری آفس، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی میں لگائی گئی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی آئندہ بجٹ کی تیاری کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں متعلقہ محکموں کی مکمل دستیابی اور استعداد ناگزیر ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کےضیاع کی روک تھام اور سخت نگرانی کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کفایت شعاری اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید