اینٹی کرپشن پنجاب کا کارنامہ، خزانے کو 26 کروڑ کا فائدہ

September 02, 2020

اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائیوں سے قومی خزانے کو 26 کروڑ سے زائد کافائدہ ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 3 کروڑ مالیت کی 400 کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ اوکاڑہ میں پونے 2 کروڑ مالیت کی 84 کنال اراضی واگزار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف نیب انکوائری شروع

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریوں کی مد میں 15 کروڑ کی ریکوری ہوئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیالکوٹ میں پنجاب سوشل سیکیورٹی سے 6 کروڑ 75 لاکھ سے زائد رقم کی ریکوری کی گئی ہے۔