شوگر ملز کے لیے نیا ایکٹ لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

September 02, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کے لیے نیا ایکٹ لارہے ہیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم کیا ہے، چاہتے ہیں ہر نوجوان روزگار کے معاملے میں خود کفیل ہو۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ کی پالیسی بروئے کار لاتے ہوئے منزل تک پہنچیں گے، ہم نے کم عرصے میں 13 اکنامک زون بنائے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، ٹڈی دل معیشت کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا جس سے بھرپور مقابلہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہاولپور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنائیں گےجہاں ڈاکٹرز اور انجینیرز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ قائم کیا جا چکا ہے۔