ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم خصوصی نغمہ ریلیز

September 05, 2020


شہدائے پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرنےکے لیے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ ریلیز کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ یومِ دِفاع و شہدا کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو پاک فوج نےخراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

اس نغمے کو پاکستان کے نامور گلوکاروں نے اپنی خوب صورت آواز میں ریکارڈ کروایا ہے، جس میں وطن کے لیے قر بانی دینے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

خصوصی نغمے کو نامور گلوکاروں علی عظمت، علی حمزہ، علی نور اور عاصم اظہر کی خوب صورت آواز میں پیش کیا گیا ہے۔