عمراکمل کیس: ثالثی عدالت سے نوٹس پر فریقین کی وکلا سے مشاورت

September 07, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے فکسنگ کیس میں عالمی ثالثی عدالت سے فریقین یعنی بورڈ اور خود ٹیسٹ بیٹسمین کو نوٹسز موصول ہوگئے ہیں،جس پر انہیں 20 دن میں جواب جمع کرانا ہیں ۔ پی سی بی کے وکلاء مشاورت کے بعد جلد جواب جمع کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی سے عمر اکمل کیس پر جواب مانگا ہے۔ عمر اکمل کے وکیل کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع میں مواد جمع کر رہے ہیں ۔ جواب جمع کروانے کے بعد کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر ہوگی۔ عالمی ثالثی عدالت کیس کو تین ماہ میں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا کی کمی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ ثالثی عدالت نے دونوں فریقین سے اپیلوں کا پہلے ہی تبادلہ کر دیا ہے۔