بچوں سے SOPs پر عمل کروانا چیلنج ہو گا، لیاقت شاہوانی

September 08, 2020

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ اسکول کے بچوں سے کورونا وائرس سے بچنے کی ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا چیلنج ہو گا۔

یہ بات بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز بڑھے تو اس کے مطابق فیصلہ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بلوچستان میں روز 1200سے زائد کورونا ٹیسٹ ہوتے ہیں: لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت ِبلوچستان لیاقت شاہوانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورنا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں پرائمری اسکولوں میں زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔