• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے، لیاقت شاہوانی

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ محرم کے جلوس میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر کافی حد تک عملدرآمد کرایا گیا ہے، بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ ماہ کورونا کے کیسز میں 2 فیصد مزید کمی ہوئی ہے، بلوچستان کے اسپتالوں میں اس وقت کورونا کے صرف دو مریض زیرعلاج ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان میں کورونا کے 944 ایکٹیو کیسز ہیں۔

انہوں نے حالیہ بارشوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان فراہم کیا گیا، بلوچستان میں زیادہ بارشوں کا امکان نہیں تھا مگر پھر بھی ہم نے حفاظتی اقدامات کیے، بلوچستان میں 16سال کےبعد ڈیم بھر گئے۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان میں ڈیموں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کرتے رہے ہیں، بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین