سلمان بٹ کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار

September 08, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب نے سلمان بٹ کو فرسٹ الیون میں شامل کرنے سے معذرت کرلی۔

اس حوالے سے ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے سلمان بٹ کو سیکنڈ الیون کی کپتانی کی پیشکش کی تھی۔

شاہد انور نے کہا تھا کہ وہ فرسٹ الیون میں انڈر 19 کے کھلاڑیوں کو کھلانے کے خواہشمند ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرسٹ الیون میں سلمان بٹ کی جگہ نہیں ہے۔

تاہم اس کے بعد سلمان بٹ نے سیکنڈ الیون کی جانب سے کھیلنے پر معذرت کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ سلمان بٹ نے کہا کہ سینئر کھلاڑی، ٹاپ پرفارمر ہوں پھر کیوں ناانصافی کی جارہی ہے۔