• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان بٹ اپنی ٹیم کے لیے میانداد بن گئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اپنی ٹیم کے لیے جاوید میانداد بن گئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ٹی 10 لیگ کے دوران سلمان بٹ نے اپنی ٹیم کے لیے وہی کارنامہ انجام دیا جو جاوید میانداد نے پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف شارجہ میں انجام دیا تھا۔

ٹی 10  لیگ کے دوران سلمان بٹ کی ٹیم فیلکنز ہنٹرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے۔

پاکستانی کرکٹر نے ہیٹ اسٹورمرز کے بولر کی شاٹ پچ گیند کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے باؤنڈری کے باہر پھینک دیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

چھکا لگانے کے بعد سلمان بٹ نے جشن مناتے ہوئے اپنا بیٹ بھی زمین پر پھینک دیا تھا جبکہ باؤنڈری کے باہر ان کی ٹیم کے کھلاڑی نے گیند کو شاندار انداز میں کیچ کرکے جشن بنایا۔

واضح رہے کہ اپریل 1986 میں جاوید میانداد نے شارجہ میں آسٹرو ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر تاریخی فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان بٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کا بھی حصہ ہیں۔ 

تازہ ترین