صومالیہ، فوجی اڈے پر خود کش کار حملے میں 5 اہلکار ہلاک

September 09, 2020

موغا ديشو(جنگ نیوز)صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 5اہلکار ہلاک اور ایک امریکی فوجی زخمی ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو میں خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو فوجی اڈے کے مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر دھماکے سے اُڑادی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔صومالی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشکوک کار کی داخلی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش پر فوجی محافظوں نے گاڑی پر گولیاں برسا دیں جس پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔