مروہ کیس، قریبی عزیز اور محلے دار شامل تفتیش

September 09, 2020

شہر قائد کراچی میں عسکری پارک کے قریب 6 سالہ بچی مروہ کے قتل کی تفتیش تا حال جاری ہے جبکہ مشتبہ افراد کی فہرست میں قریبی عزیز اور محلے دار بھی شامل تفتیش کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس نے 31 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیپمل جمع کرادیئے ہیں جبکہ ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظارکیا جا رہا ہے ۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے کہا ہے کہ بچی مروہ جمعہ 4 ستمبر کو صبح 7 بجے دکان پر کیک لینے گئی تھی۔

واضح رہے کہ بچی مروہ کی لاش 6 ستمبر کی رات عیسی نگری کے عقب میں گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سےملی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے عیسی نگری کی کچرا کنڈی سے مردہ حالت میں ملنے والی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق کی خبر آئی تھی۔

ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق کچرا کنڈی سے مردہ حالت میں ملنے والی 6 سالہ بچی مروہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے بچی کے جسم سے نمونے لیے گئے ہیں۔