کراچی(اسٹا ف رپورٹر) پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود عیسیٰ نگری میں خالی پلاٹ کے قریب کچرا کنڈی سے 5سالہ کمسن بچی مروا صادق ولد عمر صادق کی بوری بند لاش ملی ، بچی 2روز قبل صبح گھر سے نکلی اور لاپتا ہو گئی تھی ،اہلخانہ نےبچی کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کروا دی تھی ، لاش کی اطلاع پر علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے مین یونیورسٹی روڈ پر شدید احتجاج کیا اورمظاہرین نے سڑک بلاک کر دی ،جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا، اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔