شہر قائد کراچی کے علاقے عیسی نگری کی کچرا کنڈی سے مردہ حالت میں ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے ۔
ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق کچرا کنڈی سے مردہ حالت میں ملنے والی 5 سالہ بچی مروہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے بچی کے جسم سے نمونے لیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ذکیہ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد بھاری چیز سر پر مار کر قتل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود عیسیٰ نگری میں خالی پلاٹ کے قریب کچرا کنڈی سے 5 سالہ کمسن بچی مروہ کی بوری بند لاش ملی تھی۔
بچی 2 روز قبل صبح گھر سے نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔