کورونا ویکسین: آکسفورڈ یونیورسٹی نے حتمی ٹرائل عارضی طور روک دیے

September 09, 2020

ایک کثیر القومی دوا ساز کمپنی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے حتمی ٹرائل ایک رضاکار میں ناموافق ری ایکشن کے بعد روک دیے گئے۔

تحقیق کار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کہیں یہ ویکسین کے ضمنی اثرات تو نہیں۔

استرا زینکا نامی برطانوی اور سوئیڈش ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ان کا اس حوالے سے یہ تسلیم شدہ طریقہ کار ہے کہ جب اس قسم کی نتائج آئیں تو سیفٹی ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے ویکسینیشن کے ٹرائل کو عارضی طور پر روک دیا جائے۔

تاہم کمپنی نے اس ضمنی منفی اثرات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور اس پر صرف اتنا بتایا کہ اس شخص کو تجرباتی طور پر ویکسین دیا گیا تھا اسے کوئینامعلوم بیماری بیماری لاحق ہوگئی ہے۔