زمبابوے کرکٹ نے پاکستان سے بائیو سیکیور ماحول کی تفصیلات مانگ لیں

September 10, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اکتوبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی سیریز کے لئے بائیو سیکیور ماحول کے حتمی پلان کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم انگلینڈ سے لاہور آئے ہیں اور بایو سیکیور ببل بنارہے ہیں۔ زمبابوین ٹیم کی 20اکتوبر کو آمد متوقع ہے، کھلاڑی ایک ہفتہ قرنطینہ میں گزاریں گے۔ سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ شیڈول کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ تمام میچ لاہور میں ہوں گے۔ پی سی بی نے بایو سیکور ماحول کے حوالے سے خاکے کو زمبابوے کرکٹ کا آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلی شیڈول جلد بھیجا جائے گا۔