پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی میں تاخیر،اہم فیصلےالتواکاشکار

September 10, 2020

اسلام آباد ( وقائع نگار ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کارپوریٹ گورنس کے حوالے سےشدید مشکلات کاشکار ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی ایک ماہ بعدبھی نہیں ہو سکی، بورڈ کے سابق 9 ارکان کی تعیناتی کی مدت6اگست2020کوختم ہوگئی تھی۔بورڈکی عدم موجودگی کے باعث ایئرلائن کیلئےبڑےفیصلےالتواکا شکار ہیں،زیر التوا معاملات میں لیزطیاروں کا حصول اور جی ایس اےکی تعیناتی شامل ہے۔ایئرلائن کیلئےسو ملین سےزائداخراجات کی منظوری بھی زیر التوا معاملات میں شامل ہے۔سیکرٹری پی آئی اےبورڈ نے7ستمبرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط ارسال کیاتھا۔خط میں9بورڈ ارکان کےنام6اگست سےہٹانےکا کہا گیاہےنئےارکان کی نامزدگی کیلئےوزیراعظم نےجولائی میں 3رکنی کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی میں وزیرہوابازی،سیکرٹری ہوابازی،سی ای اوپی آئی اےشامل ہے،کمیٹی کے تجویزکردہ نام ایوی ایشن ڈویژن سےبھیجےجانےکےمنتظر ہے۔