امریکا میں جنگلات کی آگ بدترین صورت اختیار کرگئی

September 10, 2020


امریکی ریاستوں کیلی فورنیا، واشنگٹن سمیت اوریگون میں جنگلات کی آگ بدترین صورت اختیار کرگئی، آگ سے34 لاکھ سے زائد ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔

امریکا کے مغربی حصے میں خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگنے والی آگ میں مزید تیزی آ رہی ہے، کیلی فورنیا میں ایل ڈوراڈو فائر مزید پھیلنے پر انخلاء کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔


کیلی فورنیا میں بدترین آگ کی وجہ سے 18 نیشنل فاریسٹ بند کردیئے گئے ہیں، کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں شدید اسموگ کے باعث دن رات کا منظر پیش کرنے لگا،آسمان بھی نارنجی رنگ کا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آگ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ حکام نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب اوریگون میں جنگلات کی آگ سے 5 ٹاؤن تباہ ہوگئے، 14 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔