چین اور بھارتی وزرائے خارجہ کی ملاقات کا امکان

September 10, 2020

چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان آج ماسکو میں ملاقات کا امکان ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سرحدی معاملے پر بات ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے دورے پر گئے بھارتی خارجہ امور کے وزیر ایس جے شنکر کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے دو طرفہ امور پر ملاقات کا امکان ہے۔


دونوں ملک کے وزرائے خارجہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کیلئے موجود ہیں ۔

دونوں رہنما روس، چین ،بھارتی وزرائے خارجہ کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے ۔