پی ایس ایکس: انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی

September 11, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کم ہوکر 42530 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42869 رہی۔

یہ بھی پڑھیے: ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا

حصص بازار میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 17.59 ارب روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب کم ہوکر 7974 ارب روپے ہے۔