بلدیہ ٹاؤن، داماد کی فائرنگ سے ساس ہلاک، بیوی شدید زخمی

September 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میانوالی کالونی ٹیپو سلطان روڈ پر واقع مکان میں گھس کر داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس کو قتل اور بیوی کو شدید زخمی کردیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا،دونوں خواتین کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں 55سالہ رحینہ زوجہ محمد یوسف نے دم توڑ دیا جبکہ 25سالہ وجیہہ زوجہ حمزہ زحمی ہے جس کو تین گولیاں لگی ہیں اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے،پولیس کے مطابق وجیہہ اپنے شوہر سے لڑکر گذشتہ ماہ اپنی ماں کے گھر آگئی تھی ،اسکا کہنا تھا کہ اسکا شوہر اس پر تشدد کرتا ہے اور اسکے سر کے بال بھی کاٹ دیئے تھے۔