مری ایکسپریس وے پر خاتون کو ہراساں کرنیوالے 5 نوجوان گرفتار

September 13, 2020


مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

موٹر وےپولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی میں سوار 5 نوجوان اُن کی گاڑی کا پیچھا کررہے اور انہیں تنگ کر رہے ہیں۔

موٹر وے پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سے حراست میں لے لیاہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث باپ بیٹے سمیت 5 ملزمان گرفتار

خاتون کو جنسی ہراساں کر کے ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

نوجوانوں کو تفتیش کے بعد ٹریٹ چوکی سے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔