• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : خاتون کو ہراساں کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

کراچی : خاتون کو ہراساں کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار


کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرکے خاتون کو حراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کراچی میں کارروائی  کر کے خاتون کو حراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزم عبدلرافع، اسامہ ذوالفقار اور احتشام جیلانی نے خاتون سے متعلق غیر اخلاقی مواد ویڈیوز میں محفوظ کر رکھی تھیں،  ملزم اسامہ ذوالفقار نے خاتون سے دوستی کی اور فحش ویڈیو اور تصاویر ریکارڈ کیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم احتشام نے ملزم اسامہ کو خاتون سے رقم بٹورنے پر اکسایا جبکہ ملزم رافع نے جعلی فیس بک اکائونٹ سے خاتون کو ہراساں کیا، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے سائبر کرائم کی دفعہ کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین