• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خاتون کو جنسی ہراساں کر کے ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

کراچی: خاتون کو جنسی ہراساں کر کے ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی اکبر سومرو کو گرفتار کر لیا، ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا،بااثر گھرانے سے تعلق ہےایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف خاتون نے درخواست جمع کروائی تھی جسمیں بتایا کہ ملزم سے اسکی اپنی ایک دوست کی سالگرہ پر فارم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جسکے بعد انکی دوستی ہو گئی،خاتون کے مطابق ملزم نےاسکی غیر اخلاقی ویڈیو بنائی اور اسکے بعد مجھے ملنے کا کہنا ،میرے نہ ملنے پر اس نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا جسکے بعد وہ مجھے دوبارہ فارم ہاؤس لے گیا،خاتون کے مطابق اس نے ملزم سے کہا کہ وہ اسکے گھر والوں سے اسکا رشتہ مانگے اور شادی کرے لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا،خاتون کے مطابق چار سال بعد ملزم نے اسے بتایا کہ وہ شادی شدہ اور ایک بچی کا باپ ہے،خاتون نے بتایا کہ اس نے میرے نہ ملنے پر میرے گھر پر فائرنگ کی اور مجھے کہا کہ دو منٹ میں مجھ سے آ کر ملوورنہ میں تمہارے والد کو قتل کردوں گا،میں ڈر کر اس سے ملنے گئی تو اس نے مجھ پر تشدد کیا،میرے بال اور بھویں بلیڈ سے کاٹ دیں اور بجلی کے جھٹکے بھی دیئے،خاتون کے مطابق ملزم نے اس کی فیک آئی ڈی بنا کر اس کے رشتے داروں کو ایڈ کیا تھا جہاں وہ اس کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرتا تھا،ملزم نے میرے منگیتر کو بھی تصویر شئیر کیں جسکی وجہ سے میرے منگنی ٹوٹ گئی ،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون اور میموری کارڈ ملا ہے جس میں کئی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

تازہ ترین