کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نےخواتین کو حراساں کرنے میں ملوث باپ بیٹے سمیت5ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان ذیشان شریف، محمدزین ،محمد رضوان اور باپ بیٹا عبدل نواب اور عمیر نواب کو گرفتار کر لیا،ایف آئی اے کے مطابق خاتون افسر سبین غوری کی سربراہی میں سابر کرائم سیل کی ٹیم نے چھاپے مارے،گرفتار ملزمان خاتون کو حراساں کرنے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈ وائرل کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے دس موبائل فون بھی برآمد کیئے گئے ہیں جن سے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں،جن دو لڑکیوں کو بلیک میل کیا گیا وہ دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں،ایف آئی اے کے مطابق معاملہ دونوں لڑکیوں کے رشتے تڑوانے سے شروع ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ڈائیریکٹر سائبر کرائم وقار چوہان نے لیڈی سب انسپکٹر سبین غوری کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔