سرگودھا: شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کے خلاف 1 سال بعد مقدمہ درج

September 13, 2020

پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے دولت پور میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کے خلاف ایک سال بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو زہر دے کر قتل کیا تھا، عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر قبرکشائی کی گئی، مقتول کو زہر دینے کی تصدیق ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔