آج سندھ میں 12914 کورونا ٹیسٹ ہوئے، 204 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

September 13, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں کورونا وائرس کے مزید 12914 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 204 نئے کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1,133,169 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس طرح صوبے میں تاحال 132,084 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کورونا وائرس سے مزید 31 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور ابتک 127,449 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے اورصوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2445 ہوگئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اسوقت 2190 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں 1907 مریض گھروں میں، 277 مختلف اسپتالوں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرِ علاج ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا متاثرہ 146 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کے 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 204 کورونا کیسز میں سے 120 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کی ضلع وار تقسیم کچھ یوں ہیں: ضلع جنوبی کراچی میں 76 ، ضلع شرقی میں 20 ،ضلع وسطی میں 15،کورنگی میں 4 اور ملیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد یہ ہیں: جامشورو میں 18، ٹھٹھہ میں 7، بدین میں 6، حیدرآباد میں 5، ٹنڈوالہیار میں 4، گھوٹکی میں 3، جیکب آباد میں 3، قمبر، شہدادکوٹ میں 3، لاڑکانہ میں 2، سکھر میں 2، خیرپور میں 2، شکارپور میں 2، مٹیاری میں 2 اور سانگھڑ میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے کرم احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں، ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھے۔