مولانا فضل الرحمٰن کی چوہدری شجاعت کی عیادت کیلئے رہائشگاہ آمد

September 13, 2020

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے پہنچ گئے۔

چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر صحافی نے مولانا فضل الرحمٰن سے سوالا کیا کہ ’مولانا صاحب کیا آل پارٹیز کانفرنس اور آپ کی نئی تحریک نتیجہ خیز ثابت ہوگی؟‘

جے یو آئی سربراہ نے اے پی سی پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ میں چوہدری شجاعت صاحب کی عیادت کے لیے آیا ہوں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔