افغان حکومتی اور طالبان وفود کے رابطہ گروپوں کی ملاقات آج ہوگی

September 14, 2020

بین الافغان مذاکرات کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے افغان حکومتی وفد اور طالبان وفد کے رابطہ گروپوں کی ملاقات آج ہوگی۔

افغان میڈیا کے مطابق رابطہ گروپوں کی ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کے اُصول، ترتیب اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

طالبان اور افغان حکومتی وفود کی مذاکراتی ٹیموں کا ہفتے کو بند کمرہ اجلاس ہوا تھا جس میں دونوں طرف کے رابطہ گروپ تشکیل دیے گئے تھے۔ ان گروپوں کی پہلی ملاقات اتوار کو ہونا تھی جو آج ہو گی۔

افغان حکومت کے رابطہ گروپ میں محمد معصوم ستانکزئی، نادر نادری اور فوزیہ کوفی سمیت 7 ارکان شامل ہیں، جبکہ طالبان رابطہ گروپ میں مولوی عبدالکبیر اور عباس ستانکزئی سمیت 5 ارکان شامل ہیں۔