موٹروے پر ڈکیتی کی کوشش ناکام

September 14, 2020

موٹروے پولیس نے رحیم یار خان کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دو کار سوار ٹریلر کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس کی پٹرولنگ ٹیم پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھئیے: موٹروے: اتنی غیرمحفوظ کیوں؟

اس موقع پر پٹرولنگ پولیس نے ڈاکوؤں کی کار کے ٹائرز کو فائرنگ کرکے بیکار کر دیا،جبکہ ڈاکو بیکار ٹائرز کے ساتھ 11 کلومیٹر تک گئےاور پھر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ ملزمان کی کار کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔